کورونا وائرس: کینیڈین ٹینس حکام نے راجرزکپ کومنسوخ کردیا

379

کینیڈین ٹینس حکام نے اس سال کے راجرزکپ کومنسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق  کینیڈین ٹینس حکام نے کورونا وائرس کے باعث اس سال کے راجرزکپ کومنسوخ کرنے کا اعلان کردیا، راجرزکپ ومبلڈن کے بعد دنیا کا دوسرا قدیم ترین ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق راجرز کپ 7 سے 16 اگست تک مونٹیریال میں کھیلا جانا تھا تاہم راجرزکپ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے، ایونٹ میں رافیل نڈال اوربیانکا اینڈریسکو کو اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔

واضح رہے کہ ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل (اے ٹی پی) نے 12 جولائی تک تمام مقابلے پہلے ہی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔