مستحقین میں13 ارب روپے تقسیم کرچکے ہیں،اسد عمر

160

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ احساس پروگرام کے تحت 144 ارب روپے مستحقین تک پہنچائیں گے، 13 ارب روپے مستحقین میں تقسیم کیے جاچکے ہیں، متحد ہوکر کورونا سے نمٹنا ہے، رواں ماہ ٹیسٹ کرنے کی استعدادمیں30 گنااضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ان کے ساتھ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپریل کے آخر تک ٹیسٹ کی صلاحیت 20 سے 30 ہزار ہوجائے گی، این ڈی ایم اے کی جانب سے 17لاکھ ماسک ، ایک لاکھ 37ہزارسرجیکل کیپس اور ساڑھے 6 لاکھ گلوز تقسیم کیے جا چکے ہیں، 26، 27 لیب فعال ، 14 مشینیں فنکشنل ہوگئیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی سی یو عملے کے لیے 10ہزار فیس شیلڈ فراہم کر دی گئی ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت11لاکھ افرادکومالی امدادفراہم کر چکے ہیںاورکوروناٹیسٹنگ کی ایک لاکھ کٹس کراچی پہنچادی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ٹیکس وصولی میں ایک تہائی کمی کا اندازہ ہے، پچھلے مارچ کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 9 فیصداضافہ ہواہے۔ انہوں نے کہاکہ وینٹی لیٹرزپر مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے،کل وزیراعظم کواپنی سفارشات پیش کریں گے۔