شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں کورونا وائرس سیل قائم

108

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں کورونا وائرس سیل قائم کردیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلا عطاالرحمن نے مزید کہا کہ کورونا سیل 24 گھنٹے کام کرے گا، چھے پروفیسرز کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر ریاض شیخ اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف خاصخیلی صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک شفٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم شیخ اور ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر بھٹو دوپہر تین بجے سے رات دس بجے تک ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد علی ناپر اور ڈیمونسٹریٹر ڈاکٹر اشفاق بھٹو رات دس سے صبح 9 بجے تک شفٹ انچارج ہوں گے۔ کنٹرول روم میں تعینات فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ اور ڈی ایچ او لاڑکانہ سے رابطے میں اپنی ذمے داری سرانجام دیں گے۔