نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سابق صدر پاکستان اور موجودہ ایم این اے آصف علی زرداری کے آبائی شہر میں یومیہ اجرت پر کام کرنے واکے مزدور فاقہ کشی کرنے پر مجبور، سندھ میں کورونار وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو 20 روز گزر جانے کے بعد یومیہ اجرت پر کام کرنے والا مزدور طبقہ مسلسل بیروزگاری اور گھر میں راشن ختم ہوجانے کے باعث لاک ڈاؤن توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے، مزدوروں نے آصف سولنگی، ریاض رستمانی، اسماعیل بھٹی، علی حیدر زرداری، ذوالفقار سولنگی ودیگر نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے وارڈ کے کونسلررات کے اندھیرے میں من پسند اور عزیزوں کو راشن دیتے ہیں جبکہ ہم مزدور 20روز سے اجرت نہ ملنے کے باعث سخت پریشان ہیں۔