نوابشاہ، لاک ڈاؤن کو احساس کفالت پروگرام کی خواتین نے ہوا میں اڑا دیا

114

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ میں کورونا وائرس کی روک تھام اور سوشل ڈسٹنس برقرار رکھنے کے لیے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن کو احساس کفالت پروگرام کی خواتین نے ہوا میں اڑا دیا۔ گورنمنٹ سچل کالج، میونسپل ہائی اسکول نوابشاہ اور حبیب بینک کے مختلف اے ٹی ایمز پر خواتین کی بھیڑ نے کورونا وائرس کا خدشہ بڑھا دیا، جبکہ سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کو کامیاب کرنے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صرف اجلاس کرنے میں مشغول ہے اور من پسند افراد میں راشن تقسیم کرنے میں سرگرم عمل ہے۔ دوسری جانب نوابشاہ کی باشعور شخصیات نے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں خواتین کی بھیڑ کو ختم کرائیں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔