لاہور (آن لائن) احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کرتے ہوئے کیس میں ملوث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔ گزشتہ روز سماعت پر کرونا وائرس کے باعث نیب نے حمزہ شہباز کو عدالت میں پیش نہ کیا جبکہ عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس جلد از جلد دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ ریفرنس کے دوسرے ملزم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے نمائندے نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری لگائی۔