کورونا وائرس کا پھیلاؤ، کراچی کی12 یوسیز سیل، میئر لاعلم

910

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پش نظر ڈپٹی کمشنر شرقی (ایسٹ) نے کراچی کی12 یونین کمیٹیز کو سیل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے مختلف علاقوں کی 12یونین کمیٹیز کو سیل کردیا اور ہدایت کی کہ شہری گھروں پر ہی رہیں۔

اْن کا کہنا تھا کہ مذکورہ یوسیز میں 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے اسی وجہ سے انہیں سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، علاقے میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور داخلی خارجی راستے بند کیے جائیں گے۔

Image may contain: text

ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی کا کہنا تھا کہ کیسز رائد ہونے کی وجہ سے علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وہاں کے تمام شہریوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا اور صورت حال بہتر ہوتے ہی پابندی اٹھا لی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ’ان یوسیز میں اشیائے خوردو نوش اور ادویات کی ترسیل جاری رہے گی، کوشش کریں گے مریض کو گھر پر رکھیں اگرممکن نہ ہوسکا تو اْسے قرنطینہ منتقل کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے مطابق یوسی 6 گیلانی ریلوے، یوسی 7 ڈالمیا، یوسی 8 جمال کالونی، یوسی 9 گلشن 2، یوسی 10 پہلوان گوٹھ، یوسی 12 گلزار ہجری، یوسی 13 صفورا، یوسی فیصل کینٹ، یوسی 2 منظور کالونی، یوسی9جیکب لائن اوریوسی10جمشیدکوارٹرز کو مکمل بند کردیا جائے گا۔

سندھ حکومت نے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یاسختی سے متعلق سندھ حکومت نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، جیسے ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا اْس کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کی12 یوسیزمیں نقل وحرکت پرمکمل پابندی ہوگی، متعلقہ یوسیز میں شہریوں کو صرف کھانے کی اشیا اور ادویات خردینے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے یوسیزسیل کرنیکافیصلہ کیاگیا۔

میئرکراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا کے ذریعے یوسیزکوسیل کرنے کا پتہ چلا،ایک میٹنگ ہوئی میرے خیال سے وہاں اسی معاملے پر گفتگو کی گئی ہوگی۔