ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 4612: اموات 67 ہوگئیں

415

 پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 612 جبکہ 67 افراد جاں ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1128 ،پنجاب میں 2279 ،بلوچستان میں 219 ،خیبر پختونخواہ 560 ،گلگت بلتستان میں 215 اسلام آباد میں 118 اور آزاد کشمیر میں 33 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ  پاکستان میں 727 افراد کورونا وائرس سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کورونا سے 21، پنجاب میں 18 اموات ہوئیں، خیبرپختونخوا میں 22، اسلام آباد 1 بلوچستان میں 1، گلگت بلتستان میں 3 اموات ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن  کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 284 نئے کیسز رپورٹ ہوئےاور 4 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے ساڑھے 16 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 95  ہزار 738 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 3 لاکھ 56 ہزار 673 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔