لاہور/کراچی(نمائندگان جسارت) جمعیت اتحاد العلما پاکستان کے صدر ، سابق رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالمالک کے بڑے
بھائی مولانا عبدالرزاق گزشتہ شب انتقال کر گئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پر اچہ ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، پروفیسر محمد ابراہیم ، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، سید بختیار معانی ،جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹریز رعنا فضل، آمنہ عثمان، ثمینہ سعید، سکینہ شاہد، ڈاکٹر حمیرا طارق، ناصرہ الیاس، عائشہ سید، معتمدہ تسنیم معظم، نگران میڈیا سیل عالیہ منصور، سیکرٹری اطلاعات صائمہ افروز اور دیگر خواتین رہنماؤں نے مولانا عبدالمالک سے ان کے بھائی مولانا عبدالرزاق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔انہوںنے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مولانا عبدالرزاق نے ساری زندگی اسلام کی دعوت و تبلیغ کے لیے وقف کیے رکھی ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مولانا عبدالرزاق مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔