نوابشاہ، قاضی احمد میں راشن کی تقسیم پر جھگڑا، کونسلر انور چانڈیو گرفتار

96

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) قاضی احمد میں راشن کی تقسیم پر جھگڑا، کونسلر انور چانڈیو گرفتار، رات کے اندھیرے میں تقسیم کا عمل منصفانہ نہیں ہورہا، کونسلر کی دہائی۔ نوابشاہ کے نزدیک قاضی احمد کی یونین کونسلر کو مجسٹریٹ کے احکامات کے بعد پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب راشن تقسیم کرنے والی کمیٹی لاک ڈائون کا وقفہ ختم ہونے کے بعد رات کی تاریکی میں راشن کمیٹی لسٹوں میں شامل افراد کے گھروں پر راشن تقسیم کرنے نکلی تو متعلقہ کونسلر کو آگاہ کیا گیا کہ آج آپ کے علاقے میں راشن تقسیم ہوگا، لہٰذا آپ بھی آجائیں، کونسلر کا کہنا ہے کہ جب میں متعلقہ جگہ پر پہنچا تو مجھے 3 راشن بیگ دیے گئے، جس پر کونسلر نے لینے سے انکار کردیا، کونسلر کا کہنا تھا کہ میرے علاقے میں غریب افراد اور روزانہ کی اجرت پر کمانے والوں کی بڑی تعداد رہتی ہے اور میں نے 30 راشن بیگ کے لیے نام دیے تھے جس پر اپنا حق دلوانے کے لیے اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر تکرار شروع ہوگئی اور مجھے مقامی پولیس نے گرفتار کرلیا لیکن بعد میں سینٹر غلام مصطفی چانڈیو کی مداخلت پر رہا کردیا گیا۔