نواب شاہ( بیورورپورٹ) نواب شاہ کے قریبی علاقہ یار محمد جمالی میں مشتبہ شخص میں کورونا وائرس کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں پہنچ گئی۔ محمد علی جمالی کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے قریبی علاقہ یار محمد جمالی کے رہائشی محمد علی جمالی میں کورونا وائرس کیاطلاعات پر محکمہ صحت کی ٹیم گاؤں پہنچ گئی اور مذکورہ شخص کو اپنی تحویل میں لے کر آئسولیشن وارڈ نواب شاہ منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس نے گاؤں یار محمد جمالی کو قرنطینہ قرار دے کر لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے مزکورہ شخص محمد علی جمالی چند روز قبل عمرے کی ادائیگی کے بعد گاوں پہنچا تھا۔اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معین شیخ کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ کہنا قبل ازقت محمد علی جمالی کی رپورٹ کا انتظار ہے رپورٹ آنے بعد ہی پتہ چلے گا کہ وائرس موجود ہے یا نہیں قبل ازوقت کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔