ایران اور افغانستان سے ملحقہ سرحدیں مزید2ہفتے کیلیے بند

195

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ اپنیسرحدیں مزید 2 ہفتے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ 28مارچ کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملکی سرحدیں11 اپریل تک بند رہیں گی اور اب فیصلہ کیا گیا کہ انہیں 11 اپریل کے بعد مزید 2 ہفتے بند رکھا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ فیصلے میں 6 سے 9 اپریل کا استثنا دینے کا کہا گیا ہے، دراصل افغانستان کی حکومت نے اس دوران چمن اور طور خم سرحد کھولنے کی درخواست کر رکھی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ درخواست ان افغان شہریوں کے لیے کی گئی جو عارضی وقت کیلیے پاکستان آئے ہوئے تھے اور واپس جانا چاہتے تھے۔ انہوںنے کہاکہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر جو خوراک کا مال جاتا ہے اس حوالے سے لائحہ طے کیا جارہا ہیجس کے بعد فوڈ ٹرانزٹ افغانستان جاسکیں گی۔معید یوسف نے کہا کہ افغانستان فوڈ ٹرانزٹ کے حوالے سے مکمل پراسس طے پایا ہے تا کہ واپسی پر وہ ہمارے لیے خطرہ نہ بنیں۔