دادو ،احساس کفالت پروگرام ،انتظامیہ خواتین کے رش کو روکنے میں ناکام

135

دادو(نمائندہ جسارت) احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والے 12 ہزار روپے حاصل کرنے کیلئے دادو کے غریب آباد ہائی اسکول میں قائم سینٹر پر 5 سو سے زائد خواتین نے لاک ڈائون کی تمام رکاوٹوں کو توڑ ڈالا جس سے لاک ڈائون کا مقصد فوت ہوگیا ہے جبکہ خواتین کے رش کے باعث کورونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑہ گیا ہے جبکہ غریب آباد ہائی اسکول کے سینٹر کے گیٹ پر خواتین کے رش کو انتظامیہ روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی پولیس اور رینجرز خواتین کو روکنے میں بے بس نظر آئی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر دادو کے ناقص انتظامات کے باعث خواتین لاک ڈاؤں کو توڑ کر ہجوم امٹ آیا تھا ہجوم کا ایک سبب یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے پورے دادو میں ایک ہی سینٹر کی وجہ سے ہوا ہے۔