سکھر (نمائندہ جسارت) ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں پر 86 افراد کو زیر حراست، جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر زیر دفعہ 188 کے تحت 23 مقدمات درج کیے گئے ہیں، حکومتی لاک ڈاؤن و احکامات کی روشنی میں پانچ بجے تمام دکان بند کرا دی جاتی ہیں جبکہ گھر سے باہر افراد کو گھروں میں رہنے کے اعلانات کیے گئے۔