وزیر خارجہ شاہ محمود کا سنگاپور اور ملائیشین ہم منصبوں سے رابطہ

199

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سنگاپور کے وزیر خارجہ وویان بالا کرشنن اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ حشام الدین حسین کو ٹیلیفون، وزرائے خارجہ کے مابین کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے کی جانے ولی کوششوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اپنے ہم منصبوںسے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلیے، سنگا پور اور ملائیشیا کی جانب سے کے لیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اور پاکستان کی جانب سے کیے جانے اقدامات اور کوششوں سے بھی آگاہ کیا وزیر خارجہ نے سنگاپور میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلیے خصوصی معاونت فراہم کرنے پر سنگاپور حکومت کا شکریہ ادا کیا جبکہ سنگا پور کے وزیر خارجہ نے اپنے شہریوں کی وطن واپسی میں مدد فراہم کرنے پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزرائے خارجہ نے اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور دیگر اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر حشام الدین حسین کو مبارکباد دی۔ اور کورونا کے باعث ملائیشیا میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے اس مشکل گھڑی میں، ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھنے پر ملائشیا کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔