یورپی ملک رومانیہ کے ایک اسپتال میں 10 نوزائیدہ بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال میں پیدا ہونے والے 10 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ ان کے والدین میں کورونا رپورٹ نہیں ہوا۔
نوزائیدہ بچوں میں کورونا کی تشخیص کے بعد حکام حرکت میں آگئے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے غفلت برتنے پر اسپتال کے افسر کو نوکری سے فارغ کردیا۔
وزیر صحت کے مطابق شبہ ہے کورونا وائرس طبی عملے کی غفلت کے باعث بچوں میں پھیلا، متاثرہ بچوں کو گھر پر آئیسولیشن کے لیے منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب طبی عملے کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے کے باوجود حفاظتی سامان مہیا نہیں کیا گیا۔