ٹوکیو: جاپانی یونیورسٹی میں گریجویشن کی حیران کن تقریب نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔
جاپانی یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران طالب علموں نے ڈگری لینے کیلئے روبوٹ کا استعمال کیا۔
کورونا وائرس کے باعث جاپان میں تعلیمی ادارے بند ہیں تاہم گریجویشن کے طالب علموں نے ڈگری لینے کیلئے روبوٹ کا انوکھا استعمال کیا، روبوٹ کو گریجویشن گاؤن اور کیپ پہنائی گئی اور ویڈیو کال پر ڈگری حاصل کی۔
گریجویشن کی تقریب 28 مارچ کو جاپان کے شہر چیوڈا کے ایک ہوٹل میں منعقد کی گئی، ورچول گریجویشن میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور انتظامیہ کے چند افراد موجود تھے۔
ڈگریاں وصول کرنے والے ہر طالب علم کے نام سے موسوم ایک روبوٹ بنایا گیا تھا، روبوٹس نے گریجویشن تقریب میں شرکت کی اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ڈگریاں وصول کیں۔