ائیرپورٹس کھلیں گے یا نہیں؟ اسد عمر نے واضح کردیا

719

اسلام آباد:وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ اسلام آبادکےعلاوہ دیگرایئرپورٹس بھی اگلے ہفتےکھول دیں گے،پہلے ہفتے میں فلائٹس صرف اسلام آبادمیں ہی آئی ہیں۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ بیرون ممالک میں موجودپاکستانی وطن واپس آناچاہتےہیں،سندھ حکومت کےاچھے فیصلوں کی تعریف کرتاہوں،پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کامتحمل نہیں ہوسکتا،وزیراعظم ملک کی معاشی صورتحال کےمطابق فیصلےکررہےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں38ہزارکوروناٹیسٹ ہوئےہیں،بھارت میں ہمارےمقابلے میں صرف ایک تہائی کوروناٹیسٹ ہوئے،ساری دنیا میں کوروناٹیسٹ کی کمی کا مسئلہ ہے،80فیصد افرادمیں کوروناکی شدیدعلامت ظاہرنہیں ہوتیں،پنجاب اور سندھ میں کورونا ٹیسٹ کی تعداد برابر ہے ،

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر اختیارنہ کرنےسےکوروناپھیلنےکاخطرہ ہے،پاکستان مکمل لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاک ڈوان آہستہ آہستہ ختم کیا جائے گا۔