نوابشاہ ،ضلع سطح پر راشن تقسیم کرنے پر بدعنوانیوں کی شکایت

154

نوابشاہ (سٹی رپورٹر ) نوابشاہ میں ضلعی سطح پر راشن تقسیم کرنے مبینہ بدعنوانیوں کی شکایت پر راشن تقسیم کرنے والی فہرست میں جو افراد شامل کیے گئے تھے انہوں نے راشن لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے 200 بیگ پر دستخط لیے گئے جبکہ 35 بیگ کی تقسیم ہر وارڈ میں کی جاری ہے، اس غیر منصفانہ تقسیم کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ لاک ڈائون کے دوران جتنی بڑی آبادی متاثر ہوئی ہے اس راشن تقسیم کا عمل اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ راشن تقسیم کرنے والی فہرست میں شامل کئی افراد نے نام نہ بتانے کی شرط پر مبینہ طور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلدیہ ڈپٹی کمشنر شہید بے نظیر آباد اور دیگر افراد کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے جو شفاف تحقیقات کرے تو یہ ذمے داران کٹہرے میں نظر آئیں گے۔ راشن کے لیے چیئرمین بلدیہ نوابشاہ نے اپنے دوستوں اور پارٹی ورکرز کو راشن تیار کرنے کے ٹھیکے دلوائے جس پر شہریوں نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں راشن تقسیم کمیٹی نے ضلعی سطح پر جو اعدادوشمار جاری کیے ہیں ان کے متضاد ہونے پر بھی سوالیہ نشان عائد کیے ہیں۔