نوابشاہ( بیورورپورٹ)نوابشاہ میں کورونا وائرس کے ایک مریض سمیت تین مشتبہ افراد کو پی ایم سی ہسپتال کے کورونا آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔قرنطینہ سینٹر لیبر کالونی نوابشاہ سے دو مشکوک
افراد میر مد خان اور شہناز خان کو پی ایم سی ہسپتال نوابشاہ کے کورونا آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق مشتبہ افراد کی جلد رپورٹ متوقع ہے۔ دونوں افراد کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا جا رہا ہے جب کہ ٹنڈو آدم کے عبدالرزاق نامی شخص کی رپورٹ مثبت آنے پر ضلعی انتظامیہ سانگھڑ نے اس کو پی ایم سی ہسپتال نوابشاہ کے کرونا آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا ہے ۔ نوابشاہ میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔