ٹھٹھہ ،ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کے گرفتارڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے

150

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) کورونا وائرس کووڈ۔19 کیخلاف جاری جھنگ کا سپہ سالار لشکر ڈاکٹر کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ پروٹیکشن اینڈ پروٹوکول کی پاکستان میں فراہمی کیلیے ینگ ڈاکٹرز بلوچستان کا احتجاج، مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے ڈاکٹرز کو گھسیٹ کر تذلیل کا نشانہ بنایا اور لاک ڈاؤن قلم 144 کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جیل کے ایک ہی کمرے میں ہجوم کی صورت میں لاک اپ کردیا۔اس سلسلے میں سندھ کے دوسرے اضلاع کی طرح ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع ٹھٹھہ نے پرامن احتجاج کیا۔احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ذوالفقار علی، ڈاکٹر عابد شفیع، ڈاکٹر رابیعہ، ڈاکٹر شانزہ، ڈاکٹر غلام علیاور ڈاکٹر شیر محمد سمیت سیکڑوں ڈاکٹرز نے کہا کہ ہمیں سلامی نہیں بلکہ حفاظتی کٹس اور دیگر حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ڈاکٹرز کی تذلیل، لاک اپ اور مقدمہ درج کرنے سے ثابت ہوگیا کہ سرکار جاری جنگ سے نمٹنے کیلیے کتنی مخلص ہے، جہاں ڈاکٹر کورونا وائرس سے بچانے کیلیے عوام کا ساتھ دے رہے ہیںوہاں وہ خود بھی متاثر ہوکر شہید ہورہے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ٹھٹھہ نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں گرفتار ڈاکٹرز کو فوری رہا کیا جائے اور ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کیخلاف عالمی میڈیکل اسٹینڈر کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔