ایران میں الکوحل پینے سے مرنے والوں کی تعداد 600 سے متجاوز

133

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں کورونا کی وبا پھوٹنے کے بعد سے الکوحل پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔ حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ الکوحل پینے سے 3 ہزار افراد بیمار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ مضر صحت الحکوحل پی رہے ہیں ۔ انہیں غلط فہمی ہوگئی ہے کہ ایسا کرنے سے وہ کورونا وائرس سے محفوظ ہوسکتے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ کئی افراد کو غیر قانونی طور پر الحکوحل بنانے کے جرم میں گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں اب تک 62 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، تاہم وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی یومیہ تعداد میں گزشتہ ہفتے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔