کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئٹہ میں ڈاکٹروں کی رہائی نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹرز نے ریلی حفاظتی لباس کی عدم دستیابی کے باعث نکالی تھی جو کہ بالکل جائز ہے۔ حکومت فی الفور تمام گرفتار ڈاکٹرز کو رہا کرے اور انکے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں دنیا بھر میں حکومتیں کورونا وائرس سے نبردآزما ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر رہی ہیں وہاں ہماری حکومت نے ڈاکٹرز پر ڈنڈے برسا کر اور انہیں گرفتار کرکے بے حسی کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔