اشک آباد: دنیا بھر میں تباہی کی دستانیں رقم کرنے والے کورونا وائرس کے الفاظ پر ہی پابندی عائد کردی ہے۔
سینٹرل ایشیاء کے ملک ترکمانستان کی حکومت نے دعویٰ کیاہے کہ ہمارے ملک میں ایک بھی کورونا وائرس کا کیس موجود نہیں، نہ صرف یہ بلکہ اگر کوئی شخص “کورونا وائرس” کا لفظ بھی ادا کردے تو اسے گرفتار کیا جاسکتا ہے کیونکہ ترکمانستان کے صدر نے اس لفظ پر پابندی عائد کردی ہے۔
بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق حکومت نےنشریاتی اداروں پر بھی اس لفظ کو کہنے یا لکھنے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔حکم دیا ہےکہ ملک بھر میں تقیسم کیے گئے کورونا وائرس کے آگاہی بروشرز سے بھی اس لفظ کو ہٹا دیا جائے۔
رپورٹرز کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی سربراہ برائے یورپ و سینٹرل ایشیا ڈیسک جین کیولر کا کہنا ہےکہ اس قسم کے احکامات سے ایک طرف تو نہ صرف عوام کو ادھوری معلومات دےکر ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے بلکہ حکومت کا یہ اقدام ملک میں آمریت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی کمیونٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس پابندی کو ہٹانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ ترکمانستان رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے اظہار آزادی رائے انڈیکس میں سب سے آخری نمبر پر ہے، یہاں حق بات کرنے پر سزائیں عام ہیں جبکہ حکومت اکثر بغیر کسی وجہ کے پورے ملک کو بندکردیتی ہے۔