امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس دو ہزار سے بھی کم قلیوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی وسینیٹر سراج الحق نے آٹا چینی سے متعقلق رپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا چینی کا یہ اسکینڈل پہلا نہیں گزشتہ حکومتوں کے لوگ بھی اسی طرح کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس دو ہزار سے بھی کم قلیوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں، ٹرین سروس کی بندش کے باعث قلیوں کیلئے راشن کا اہتمام کیا ہے، ناکام حکومت فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کو بھی تحفظ فراہم نہیں کررہی۔