کراچی کورونا کےمعاشی جھٹکے لگنا شروع ہوگئے، سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری سے بیک جنبش قلم کے ذریعے 700 کنٹریکٹ ملازمین کو نکال دیا۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع آرٹسٹک ملینیئر،ڈینم انٹرنیشنل،ایم ٹو اور الکرم ٹیکسٹائل نے 700 سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا جن میں بزرگ اور خواتین ملازمین بھی شامل ہیں ۔
ملازمین نے فیکٹری کے باہر احتجاج کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ گزشتہ ماہ بھی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی اور اب مالکان نے فارغ کردیا،ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کی ہے کہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
واضح رہےکہ عمران خان کے دور حکومت میں بیروزگاری کی شرح 57 فیصد بڑھی ہے۔
ملازمین نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ خدارا ہمارے بچوں کی روزی ہم سے نا چھینی جائے ، ا یک طرف مہنگاہی کا بم دوسری طرف کورونا منہ کھولے ہوے ہیں مزدور جائیں تو کہاں جائیں ،کورونا وائرس سے جہاں ہر طبقہ پریشان ہے۔
مزدورں کا کہنا ہےکہ ہمارا کیا قصور ہے جو ہمیں بیروزگار کردیا گیا کیا ہماری فریاد وزیر اعلیٰ سندھ چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان تک پہنچے گی۔