لندن: کورونا وائرس کا شکار ہونے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبعیت بگڑ گئی ۔
کورونا وائرس کا نشانہ بننے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں شفٹ کرنا پڑ ا ہے ۔
برطانیہ کے وزیراعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی جس کے بعد ان کی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کی گئی اور انہیں اسپتال کے آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب سے کہا ہے کہ وہ جہاں ضرورت ہو حکومتی معاملات کو دیکھیں۔”وزیر اعظم کی شاندار طریقے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے، نیشنل ہیلتھ سروسز کے سٹاف کا شکریہ جو انتہائی جانفشانی سے کام کر رہا ہے”۔
Last night, on the advice of my doctor, I went into hospital for some routine tests as I’m still experiencing coronavirus symptoms. I’m in good spirits and keeping in touch with my team, as we work together to fight this virus and keep everyone safe.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) April 6, 2020
دوسری جانب برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعوی ٰ کای ہے کہ وزیر اعظم بورس جانسن کو احتیاطی تدبیر کے طور پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے تاکہ اگر انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش آئے تو فوری طور پر فراہم کیا جاسکے۔
برطانوی وزیراعظم کو برطانوی وقت کے مطابق شام 7 بجے (رات 11 بجے پاکستانی وقت) آئی سی یو منتقل کیا گیا۔