کورونا وائرس: ہلاکتوں کے سبب لاشیں سڑکوں پرچھوڑدیں

589

ایکواڈور: کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو دفنانے کے بجائے انہیں سڑک پر ہی چھوڑ دیا گیا، واقعہ جنوبی امریکا کے ملک ایکواڈور میں پیش آیا جب لوگ اپنے پیاروں کی لاشوں کو گھر کے باہر ہی چھوڑ دیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک میں  لاک ڈاؤن ہونے کے باعث معیشتوں کا پہیہ جام ہے جس کی وجہ سے  لاشوں کیلئے تابوت ہی کم پڑ گئے ہیں۔

A coffin containing the body of a person who is supposed to have died from Covid-19 lays wrapped in plastic and covered with cardboard, outside a block of family apartments in Guayaquil on April 2.

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں تقریباً 170 افراد ہلاک ہوئے، تاہم لاک ڈاؤن اور خطرناک بیماری کی وجہ سے ان لاشوں کو باہر ہی چھوڑی دیا گیا۔مرنے والے افراد کے لواحقین اس انتظار میں بیٹھے رہے کہ سرکاری حکام ان لاشوں کو اٹھائیں گے، تاہم اسی انتظار میں لاشوں کو پڑے پڑے 3 روز سے زائد گزر گئے۔

Men with protective suits load a coffin into a car in front of a Guayaquil hospital.

ایکواڈور محکمہ صحت کے مطابق ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 170 سے زائد ہوگئی ہےجبکہ وہاں تابوت بھی کم پڑگئے ہیں۔شہریوں کو اپنے لواحقین کی آخری رسومات ادا کرنے کیلئے  کارڈ بورڈ کے بنے تابوتوں کو استعمال کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔جب شہریوں نے اپنی صورتحال سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شائع کیں تو ایکواڈور کے نائب صدر اوٹو سونین ہولزنر نے سہولیت نا دینے پر معافی مانگ لی۔

Disturbing photos: Dead bodies on the street of Ecuador as officials ...

انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ “جو تصاویر اور ویڈیوز دیکھی ہیں، یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا، اس سب پر آپ سے معافی مانگتا ہوں”۔

Ecuador stores coronavirus victims in giant fridges as morgues ...

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق تابوت کم پڑنے اور لاک ڈاؤن ہونے کے باعث کارڈ بورڈ کے تابوت تیار کرکے انہیں مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے۔

Coronavirus: Bodies left at home and on streets in one city in ...

Ecuador VP apologizes after virus corpses left on streets

Rotting corpses litter Ecuador streets as coronavirus spreads