عمران خان کے سوا ہر شخص تبدیلی پر رو رہا ہے،جاوید ہاشمی

187

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) دوسروں کو چور چور کہتے خود ڈاکو ہوگئے۔ تبدیلی کے سہولت کار نیازی سرکار سے ہاتھ کر گئے جو لمحہ فکریہ ہے۔عمران خان آٹا چینی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کریں اور اس بحران میں ملوث حکومتی عہدے رکھنے والوں کو فوری فارغ کریں۔ وزیراعظم نے مشکل ترین حالات میں بھی مایوسی پھیلائی ،کوروناوائرس جیسے حساس مسئلے پر PTIسیاسی دکان لگانے سے باز نہیں آ ر ہی،یہ قومی مسئلہ ہے، ایک ہوکر اس وائرس کو شکست دینی ہے اور اس سے بچنا ہے۔ عمران خان کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن سے لڑنے میں مصروف ہیں,اپوزیشن عوام کی خاطر حکومت کی مدد کرنا چاہتی ہے لیکن حکومت انتشار پیدا کررہی ہے۔ عمران نیازی اپنی مایوسیوں کی سزا قوم کو نہ دے۔ تبدیلی سرکار کی ٹائیگر فورس PTIکے مایوس کارکنوں کو بغاوت سے روکنا ہے۔ خیالات کا اظہار بزرگ سیاستدان ،لیگی رہنما مخدوم جاویدہاشمی نے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیرامن پیرصاحبزادہ احمدعمران نقشبندی سے ٹیلیفون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی نے ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ سے پیداشدہ عالمی چیلنج ، مساجد کو لاک ڈائون کرکے نماز جمعہ اور دیگر نمازوں کی باجماعت ادائیگی پر پابندی کے باعث عوام میں پھیلی تشویش علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے دس اپریل کو کراچی میںمنعقد ہونے والی ٓا ل پارٹی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو مخدوم جاوید ہاشمی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ،عوام کو تبدیلی کے نام پر مسلسل دھوکا دیا جارہا ہے ملک کا ہر فرد پریشان اور بدحال ہے ۔اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی کہ عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہیں،صرف عمران خان کو پتا نہیں ورنہ ہر شخص تبدیلی پر رو رہا ہے۔ انہوں نے چوروں لٹیروں کو لٹکانے کے بجائے بیرون ملک بھیج دیا، ذخیرہ اندوزی کے باعث آٹا اور چینی مہنگی ہوئی،یہ وہ تبدیلی ہے جس سے عمران خان بھی پریشان ہے اور اپنی تنخواہ میں اپنے گزر اوقات اچھے طریقے سے بسر نہ کرنے کا رونا روتے ہیں