نوابشاہ، کونسلر اور اسسٹنٹ کمشنر راشن بیگ کی تقسیم پر الجھ پڑے

157

نوابشاہ (سٹی رپوٹر) سکرنڈ ٹائون کمیٹی کے کونسلر اور اسسٹنٹ کمشنر سلیم جتوئی راشن بیگ پر الجھ پڑے۔ سکرنڈ اسسٹنٹ کمشنر نے گزشتہ دنوں سے کونسلروں سے مٹینگ میں مصروف تھے کہ فی کونسلر 150 راشن بیگ مسکین و غریب افراد کی مد میں ناموں کی لسٹ مانگی پھر اچانک اسسٹنٹ کمشنر نے کونسلروں کو کہا کہ 35 افراد کو راشن بیگ دیے جائیں گے، جس پر کونسلر بائیکاٹ کرکے سکرنڈ پریس کلب پہنچ گئے۔ کونسلروں کا مؤقف تھا کہ 150 افراد کے نام کی ہم سے لسٹ بناوائی گئی ہم سے اب اسسٹنٹ کمشنر 35 راشن بیگ دے کر روایتی خانہ پری کررہا ہے، 115 غریب افراد تو ہمارے دروازے توڑ دیں گے، اس ناگہانی کورونا وائرس کی آفت میں سکرنڈ پریس کلب کے صحافی ہماری آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائیں تاکہ 150 مستحق افراد کو راشن بیگ دیے جائیں۔ اس موقع پر سکرنڈ ٹائون کمیٹی کے آٹھ سے زائد کونسلر اللہ یار کھوکر، اصغر انصاری، بابو سومرو، فاروق راجپوت، امید علی خان، علی شیر کیریو، حیبت رند و دیگر کونسلر موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ ان کونسلروں کو مختلف اقساط میں راشن بیگ پاک فوج و پولیس کی نگرانی میں تقسیم کروائیں گے۔ کونسلروں کا مؤقف ہے کہ ایک ہی مرتبہ 150 راشن بیگ فوج اور پولیس کی نگرانی میں تقسیم کروائے جائیں۔