تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے 11 اپریل سے معاشی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ خطرے والی سرگرمیاں جیسے اسکول اوربڑے اجتماعات پر 18 اپریل تک پابندی رہے گی۔ واضح رہے کہ صدر روحانی شہروں کے لاک ڈاؤن کے حامی نہیں ہیں۔ ایران میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 58 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جب کہ 3ہزار 600 ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایک میٹنگ میں صدر نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے آغاز کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نے گھروں کے اندر رہنے کے حکم کو چھوڑ دیا ہے۔