مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

449

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ضلع باندی پور میں ستیندر کمار نامی اہلکار نے جبکہ ضلع سامبا میں 40 سالہ اہلکار مکھن لال نے سرکاری رائفلوں سے گولیاں مار کر خود کشی کی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج میں خودکشی اور معمولی تنازعات پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں کچھ عرصوں سے اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ 3 سالوں میں 400 سے زائد بھارتی فورسز کے اہلکارآپس میں جھگڑے اور خودکشی کرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھےہیں۔
خیال رہے کہ 2014 کےایک سروے کے مطابق ہر تیسرے دن ایک بھارتی فوجی خود کشی کرتا ہے۔