کراچی 9 افراد میں کورونا کی تصدیق پر گلی سیل

1162

کراچی کے علاقے ملیر میں گلستان سوسائٹی سے 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ گلی کوسیل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے ملیر گلستان سوسائٹی سے میں ایک ہی گلی کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی  تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ گلی کو سیل پولیس کی نفری تعینات کردی گئی۔گلی میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پولیس نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے اور قریبی علاقوں میں بھی باہر نکلنے والے افراد کو واپس گھروں میں جانے کی ہدایت کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب  ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ گلی اور اطراف میں فوری طور پر اسپرے مہم شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی ہےجس میں سب سے زیادہ کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے اور صوبے بھر میں اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی شہر قائد سے  ہی سامنے آئی ہیں۔