کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے مخصوص حالات میں دبئی کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ انہیں سال کے آخری تک رہائشی ویزا کے جرمانے نہیں ہوں گے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ دبئی کے حکمران اور یو اے ای کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ رہائشی جو دبئی میں ریزیڈنس ویزا پر مقیم ہیں ان کے جرمانے سال کے آخری تک منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
فیصلے کے مطابق رہائشی ویزا کے حامل افراد کو ویزہ کی مدت معیاد ختم ہونے پر کوئی جرمانہ نہیں کیا جائے گا۔
شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیکٹریوں کو ہدایات دیں کہ عوام کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت کے شعبے میں بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔