نوابشاہ، یومیہ اجرت کمانے والے ٹھوکریں کھانے پر مجبور

85

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) سندھ میں حکمران طبقہ بدستور اندھا بانٹنے ریوڑی اپنے کو دے کے فارمولے پر عمل پیرا، یومیہ اجرت کمانے والے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔ سرکاری سطح پر بنائی جانے والی کمیٹیوں کی کارکردگی صفر ہے، 13 یوم گزر جانے کے باوجود شہری و دیہی علاقوں کے غریب نادار اور دہاڑی کمانے والے والے امداد سے محروم ہیں، کونسلر عبدالرحمن خوجہ۔ حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے متحرک کونسلر عبدالرحمن خوجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں شامل بیشتر افراد کا تعلق حکمران جماعت سے ہے، اب تک اس کمیٹی کی کارکردگی صفر ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں غریب افراد امداد کے منتظر ہیں، ایسا لگتا ہے کہ یہ کمیٹی صرف مخصوص افراد کو نوازنے کے لیے تیار ہے۔ عبدالرحمن خوجہ کا کہنا تھا کہ علاقے کے عوام ہمارے گھروں کے باہر ڈیرے ڈالنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔ کونسلر عبدالرحمن خوجہ کا کہنا تھا کہ راشن و دیگر اشیا کی تقسیم کے لیے منتخب کونسلرز، عمائدین شہر اور تمام سماجی تنظیموں کو نظر انداز کرنے کے بجائے ازسر نو کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جس پر جلد از جلد عمل درآمد کر کے راشن اور امدادی سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔