لاڑکانہ ،ایک ہی رات میں چار گھروں کا صفایا،شہری پریشان

103

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں لاک ڈائون کے چودھویں روز شہر کے تھانہ دڑی کی حد نیو مراد واہن محلہ میں اتوار کی شب دیر گئے مسلح افراد نے ایک ہی رات چار گھروں میں داخل ہوکر مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر خواتین، بچوں اور مردوں کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے، سونے کے زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر معلومات لی اور متاثرین کو چوری واپس کرنے کی یقینی دہانی کروائی۔اس موقع پر نثار احمد بھٹو نے بتایا کہ رات دیر گئے 10 سے 12 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ہمارے چار گھروں میں موجود 5 لاکھ روپے نقد، 8 تولہ طلائی زیور، 18 ہزار روپے کے بانڈ، موٹرسائیکل، گھر والوں کے کپڑے، لائسنس پستول و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر معلومات لی تاہم اس وقت تک ملزمان کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے نقد رقم و دیگر سامان واپس کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔