سبی (آئی این پی)سبی وگردونواح میں قصابوں نے سرکاری نرخ ناموں کو مسترد کر دیا، قصابوں کی گزشتہ چار روز سے ہڑتال جاری عوام کو چار روز سے گوشت نہ مل سکا ۔تفصیلات کے مطابق سبی وگردونوح میں پرائس کنڑول کمیٹی کے جاری نرخنامے قصابوں نے مسترد کرتے ہوئے چوتھے روز بھی ہرتال جاری رکھی قصابوں کا کہنا ہے کہ مہنگے جانور خرید کر سستا گوشت فروخت نہیں کریں گے، ضلعی انتظامیہ ہمیں ہمارے ریٹ کے مطابق گوشت کی فروخت کے احکامات جاری کرے بصورت دیگر سبی بھر میں ہڑتال جاری رکھیں گے۔