لاڑکانہ میں مرد نرس پر پولیس اہلکار کے تشدد کی مذمت

92

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں مرد نرس پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، ملوث اہل کارکے خلاف کارروائی کی جائے ورنہ صوبے بھر کی نرسز بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نرسز ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی رہنما اعجاز علی کلیری نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ متاثرہ مرد نرس نے پولیس اہل کاروں کو اپنا سروس کارڈ بھی دکھایا اس کے باوجود پولیس اہل کاروں نے کہا کہ گھر سے باہر کیوں نکلے تھے اور تشدد شروع کردیا۔