وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تمام ڈسپنسریاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے سربراہ پولی کلینک نے بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نوٹی فکیشن کے مطابق صدر اور وزیراعظم ہاؤس آفس کی ڈسپنسریاں، پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز، سپریم کورٹ کی ڈسپنسریاں بند کردی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم ایمپلائز کالونی کی ڈسپنسریاں، دارالحکومت کے رہائشی سیکٹرز کی تمام ڈسپنسریاں بھی بند کردی گئی ہیں۔
تمام ڈسپنسریاں وزارت قومی صحت کی ہدایت بھی کر گئی ہیں۔ ڈسپنسریوں کے ڈاکٹرز اور عملے سے کوروناوائرس بارے ڈیوٹیاں لی جائیں گی۔