ٹھٹھہ میں کورونا سے بچنے کیلیے درجنوں افراد گنجے ہو گئے

140

ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت)ٹھٹھہ کے ایک گاؤں میں کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد گنجے ہو گئے۔طبی ماہرین گرمی میں کورونا کے خاتمے کو مفروضہ قرار دے چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ٹھٹھہ کے گاؤں میر ہزار خان جوکھیو میں کورونا سے بچنے کے لیے درجنوں افراد نے اپنے سر منڈوا لیے۔گاؤں کے مکینوں نے بغیر حفاظتی انتظامات کے ایک جگہ جمع ہو کر ایک دوسرے کو خود ہی گنجا کرنا شروع کر دیا ہے۔ٹھٹھہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کورونا کا علاج گرمی میں ہے اور سر منڈوا کر اس سے بچا جا سکتا ہے اس لیے ہم گنج کروا رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اب تک 40 افراد جاں بحق اور 2700 وسے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔