سکھر، نایاب نسل کی دو بلائنڈ ڈولفن راستہ بھٹک کر رائس کینال اور گھوٹکی فیڈر میں پھنس گئیں

162

سکھر (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن بھٹک کر کینال اور نہروں میں جانے لگی، دریائے سندھ سے دو نایاب نسل کی بلائنڈ ڈولفن راستہ بھٹک کر رائس کینال اور گھوٹکی فیڈر میں پھنس گئیں، محکمہ وائلڈ لائیف عملے نے فوری ریسکیو آپریشن کرکے اندھی ڈولفن کی زندگیاں بچا لی،ڈپٹی کنزویٹر عدنان حمادکیمطابق نایاب نسل کی ڈولفن کو واپس دریائے سندھ میںگہرے پانی میں چھوڑ دیا گیا ،مادہ ڈولفن حاملہ تھی، گھوٹکی فیڈر سے ریسکیو کی گئی بلائنڈ ڈولفن کی عمر 9 ماہ تھی، دو ہفتوں کے دوران تین ڈولفن کی زندگیاں بچا ئی جا چکی ہیںجبکہ ایک مردہ حالت میں ملی ہے۔