کورونا وائرس: 59 ہزار افراد موت کے آغوش میں

478

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 18 ہزار سے زائد جبکہ 59 ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

دنیا کے 205 ملکوں تک پھیلے وبائی مرض سے 2 لاکھ 29 ہزار سے زائدمریض صحتیاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں۔

Coronavirus death toll crosses 100 in USA as outbreak spreads to ...

 کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد امریکا میں ہے جہاں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے، اٹلی کا دوسرا نمبر ہے یہاں 1 لاکھ19 ہزار سے زائد افراد متاثرہ افراد ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔

اسپین کا تیسرا نمبر ہے اور یہاں عالمی وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار ہے ،چوتھا نمبر ایک اور یورپی ملک جرمنی کا ہے یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد91 ہزارہے ۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات اٹلی میں 14ہزار 681، اسپین میں 11ہزار 198 ،امریکا میں 7 ہزار 402، فرانس میں 6 ہزار 507 اور برطانیہ میں 3 ہزار 605 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوکر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔

Coronavirus death rate by country: fatality numbers compared to ...

کورونا وائرس کی عالمی  وبا نے سب سے پہلے چین کو اپنی لپیٹ میں لیا  تاہم چین فوری اور موثر اقدامات کرتے ہوئے لگ بھگ 3 ہفتے سے چین میں وائرس ناہونے کے برابر ہے۔چین میں متاثرہ مریضوں کا گراف 81 ہزار سے زائد پر رک گیا ہے جبکہ اموات 3 ہزار 326 ہو چکی ہیں۔

کورونا وائرس سے خوفناک صورتِ حال کا شکار رہنے والے چین کے شہر ووہان میں معمولاتِ زندگی بحال ہوچکے ہیں،تاہم دوبارہ چین کے کئی شہروں میں کتے ، بلی اور جمگادڑ کا گوشت فروخت ہورہا ہے ۔

The coronavirus is the first true social-media “infodemic” - MIT ...

یاد رہے کہ سائنسدانوں کو کہنا ہے کہ کورونا وائرس  جانوروں کے ذریعے انسان میں منتقل ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 40 اموات ہوچکی ہیں جن کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2689 ہے جبکہ ملک بھر میں 126 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔