کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مستحقین کیلئے راشن کی تقسیم کا نظام وضع کردیا۔
کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ راشن صرف گھروں پرتقسیم کیا جائے اور راشن کی تقسیم کے اوقات شام 5 سے 7 بجے یا پھر رات گئے رکھے جائیں۔
کمشنر کراچی نے مزید ہدایت کی کہ راشن غریب اور مستحق افراد میں یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کیا جائے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں گھر، گھر راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آیا۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے۔