کورونا وائرس: جرمنی نے “ڈرائیو ان سنیما” کی سہولت مہیا کردی

637

جرمنی: کورونا وائرس کے باعث دنیا  میں لاک ڈاؤن سے لوگ  گھروں میں محدود ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ بوریت کا شکار ہونےکے ساتھ ساتھ ڈپریشن کا شکار ہورہے ہیں اور اس صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جرمنی نے “ڈرائیو ان سنیما” کی سہولت فراہم کی ہے۔

جرمنی کے شہر ایسین میں شہریوں کیلئے  ڈرائیو اِن سنیما ایک جگہ بنایا گیا ہے یعنی ایک بڑی اسکرین لگائی گئی ہےجس میں فلم دیکھنے کیلئے آنے والے تمام افراد گاڑی میں آئیں گے اور گاڑی میں ہی بیٹھ کر فلم انجوائے کریں گے۔

ڈرائیور اِن سنیما کے تمام ٹکٹس آن لائن فروخت کیے جارہے ہیں تاکہ کسی کو بھی ٹکٹس کی پریشانی نہ ہو۔ڈرائیو اِن سنیما میں فلم دیکھنے کیلئے صرف 2 افراد کی اجازت ہے جس میں بچے شامل نہیں ہیں۔

گاڑی میں صرف 2 افراد ہی بیٹھے ہوں تاکہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کو بھی لازمی اپنایا جائے۔ڈرائیو سنیما میں آنے والے ایک مقامی شہری نے بتایا کہ یہ وہ واحد چیز ہے جو اس وقت کرسکتے ہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ ڈرائیو ان سنیما کو دیکھنا ایسا تھا کہ جیسے آپ دوبارہ جی اٹھے ہوں۔