کورونا ریلیف ٹائیگر فورس 9 ہزار خواتین رضا کار بھی شامل

1127

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرزعثمان ڈار کے مطابق کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 4 لاکھ 8 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ  9 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکی ہیں۔

پنجاب سے 2 لاکھ 76 ہزار، سندھ سے 62 ہزار، خیبرپختونخوا سے 52 ہزار ،اسلام آباد سے 6400، بلوچستان3 ہزار 13، آزاد کشمیر 4 ہزار 173 اور گلگت بلتستان سے 1 ہزار 549 رضا کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 4 لاکھ8ہزار سے زائد افراد رجسٹر

رضاکاروں کا اندراج وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور10 اپریل 2020 تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان بلاتفریق رجسٹریشن کرا سکیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعتوں کے نوجوان اس میں شمولیت اختیار کرسکتے ہیں۔

سیٹیزن پورٹل پر ایک فارم بھرنے سے رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔ فارم میں نام ،پتہ، عمر، موبائل نمبر یونین کونسل و ضلع کی تفصیلات شامل ہیں۔

مذکورہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ماتحت کام کرے گی،ملک بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔