نواب شاہ (نمائندہ جسارت ) تبلیغی جماعت کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد انتظامیہ ایکشن میں آگئی۔ مذکورہ افراد کے زیراستعمال تین مسجدوں کو سیل کردیا جبکہ ضلع کے علاقوں میں قیام کرنے والی مسجدوں کے مکینوں کو وارننگ جاری کردی ۔علاقے کے لوگ احتیاط کریں ذراسی غلطی سے المیہ جنم لے سکتاہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا انتباہ ۔تفصیلات کے مطابق تبلیغی مرکز عثمانیہ میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعدمذکورہ افراد کے زیر استعمال تین مسجدوں، بلال مسجد،عثمانیہ مسجد اور جامع مسجد نیازی خان سیال کو سیل کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر طارق علی سولنگی کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ افراد نے ضلع کی22 مساجد میں قیام کیا تھا جن میں سے تین کو سیل کردیا ہے جبکہ ان مقامات کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہ کر احتیاط کرنے کی تلقین کی ہے۔