نوابشاہ،چار غیر ملکیوں سمیت 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

181

نواب شاہ ( بیوروپورٹ) تبلیغی جماعت کے6 افراد میں وائرس کی تصدیق۔ سخت نگرانی میں آئسولیشن وارڈ منتقل ۔ ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں چار غیرملکی شامل۔ تبلیغی مرکز میں 200 سے زائد افراد موجود ہیں جن کے ٹیسٹ لیے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے تبلیغی مرکز عثمانیہ میں موجود 6 افراد میںکورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر معین شیخ کے مطابق تبلیغی مرکز میں موجود افراد کے تین دن قبل ٹیسٹ لیے گئے تھے جس میں سے6 افراد کی رپورٹ مثبتآئی ہے۔ ان کو محکمہ صحت کے ٹیم نے سخت نگرانی میں پیپلزمیڈیکل اسپتال میں بنائے گئے آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے جن میں چار غیر ملکی ہیں تبلیغی مرکز میں دو سو سے زائد افراد موجود ہیں جن میں سے14 غیر ملکی ہیں ۔دو انڈونیشیا۔چھ یمن۔تین سوڈان اور تین کا تعلق الجزائر سے ہے۔ جن چھ افراد میںکورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ان میں سعد یمن،احمد سعید انڈونیشیا،عبداللہ آدم سوڈان،یاسر عمر افریقہ سے جبکہ عبدالرحمن ہری پور اور مظہر علی کا تعلق گائوں جمال شاہ سے ہے۔ اس سلسلے میں پیپلز میڈیکل ہسپتال کی ایم ایس ڈاکٹر سعیدہ رشید بلوچ نے بتایا ہے کہ تبلیغی مرکز سے کوروونا وائرس کے شکار تمام متاثرہ افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ سعیدہ رشید بلوچ نے مزید بتایا ہے کہ مریضوں سے تفصیلات لی جارہی ہیں۔