اسلام آباد: زلمی فاونڈیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ کا چیک جمع کرادیا گیا۔
پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے 1 کروڑ کا چیک وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا حکومت اور مل کر مشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں ۔
جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں ۔
دوسری جانب ہائیر گروپ کی جانب سے 2 لاکھ سرجیکل ماسکس بھی حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔