نوابشاہ ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کا کوروناوائرس کے مشتبہ شخص کے گھر کا دورہ

174

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر شہید بینظیرآباد ڈاکٹر معین الدین شیخ نے ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر دوڑ آصف محمود ملک اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر دولت جمالی نے ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ دوڑ میں قائم تبلیغی مرکز جامعیہ دارلعلوم عزیزیہ حسینیہ قرنطینہ سینٹر کا دورہ کرکے مرکز میں موجود 41 افراد کی جان پڑتال کی اور پانچ افراد کے نمونے لے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کراچی لیبارٹری بھیجے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز کی ایک اور ٹیم نے نوابشاہ شہر کی یوسی 8 میں کورونا کے مشتبہ مریض کے گھر کا دورہ کرکے متعلقہ شخص کی طبی معائنہ کیا اور انہیں گھر میں الگ جگہ پر رہنے اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگاہی دی ۔اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم نے آج دوبارہ نوابشاہ میں قائم قرنطینہ سینٹر عثمانیہ تبلیغی مرکز کا دورہ کرکے مرکز میں موجود تمام افراد کا میڈیکل چیک اپ کیا اور انہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور سماجی دوری کے متعلق آگاہی بھی دی جبکہ ڈی ایچ او کی ہدایات پر کورونا وائرس کے علاج کے متعلق لوگوں کو غلط گائیڈ کرنے والے اتائی ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے ٹیم نے آج بچھیری،تین موڑ اور کیریا اسٹاپ پر اتائی ڈاکٹرز کے 8 کلینکوں پر چھاپے مار کار کلینکس کو سیل کردیا ہے۔