اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی کو 12 مئی تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیتے ہوئے 2,2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے شاہد خاقان عباسی کی راہداری ضمانت منظور کرنے کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے کے مطابق راہداری ضمانت کا حکمنامہ 12 مئی کو از خود ختم تصور ہو گا اور اگر پٹیشنر 12 مئی سے پہلے متعلقہ عدالت میں پیش ہو جائے تو اسی دن راہداری ضمانت ختم ہو جائے گی۔بعد ازاںشاہد خاقان عباسی نے سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی تعیناتی کے نیب ریفرنس میں راہداری ضمانت ملنے پر 2-2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیے ۔